Can't connect right now! retry
Advertisement

دنیا
13 اگست ، 2017

کینیا میں الیکشن نتائج کے بعد مظاہرے، 24 افراد ہلاک

نیروبی: کینیا کے الیکشن میں صدر اہورو کنیاٹا کی کامیابی کے اعلان کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آٹھ اگست کو منعقد ہونے والے ان انتخابات کے حتمی نتائج گزشتہ روز جاری کیے گئے تھے، جسے اپوزیشن نے مسترد کر دیا ہے۔

ان نتائج کے سامنے آتے ہی نیروبی میں اپوزیشن رہنما رائلہ اوڈنگا کے حامیوں نے مظاہرے شروع کر دیے، جو جلد ہی پرتشدد ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز اور ان مظاہرین کے مابین آج بروز ہفتہ بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ طور پر پولیس فائرنگ سے ہونے والے ان ہلاکتوں کی آزاد چھان بین کی جائے۔

Advertisement