واٹس ایپ نے فیس بک کی طرز کا نیا فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ صارفین کے لئے نیا فیچرمتعارف کردیا گیا ہے اور اب واٹس ایپ صارفین اپنے اسٹیٹس کو رنگین بیک گراونڈ کے ساتھ اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔

یہ فیچر فیس بک پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن جلد ہی یہ واٹس ایپ صارفین کے لئے بھی جاری کردیا جائے گا۔

اسٹیٹس میں رنگین بیک گراونڈ ڈالنے کے لئے صارفین اسٹیٹس لکھ کر اسکرین پر نمایاں ہونے والی پینسل آئی کون پر کلک کریں گے جو دائیں جانب نیچے نمایاں ہوگا۔

واٹس ایپ کا اسٹیٹس بیک گراونڈ فیچر کو ابتدائی طور پر کچھ صارفین کے ساتھ ٹیسٹ کیا گیا ہے تاہم جلد ہی اس فیچر کو دنیا بھر کے صارفین استعمال کر سکیں گے۔   

مزید خبریں :