آئی ایس پی آر نے یوم آزادی پر خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا۔

آئی ایس پی آر کے خصوصی ملی نغمہ ’’اے وطن تیرا بھلا ہو‘‘ کو گلوکار شفقت امانت علی خان نے گایا ہے۔

خصوصی ملی نغمہ 4 منٹ 24 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں مسلح افواج اور دیگر شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

خصوصی ملی نغمے کے ذریعے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

اس سے قبل بھی آئی ایس پی آر کی جانب سے مختلف موقعوں پر ملی نغمے جاری کیے گئے ہیں جس میں ’’ہم سب کا پاکستان‘‘، ’’سنگ باز‘‘،’’ہم تیرے سپاہی‘‘،’’بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے ڈرتا ہے‘‘ اور ’’مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے‘‘ سمیت کئی شامل ہیں۔ 


مزید خبریں :