دنیا
Time 14 اگست ، 2017

مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے انتہائی اہم ہے، سید علی گیلانی

سری نگر:حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ مستحکم پاکستان کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے انتہائی اہم ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستان کے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن،استحکام، ترقی اورخوشحالی کے لیے دعا گو ہیں جب کہ 1947 سے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

سید علی گیلانی نے کہا کہ مستحکم پاکستان کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جاری رکھنے تک بھارت کو یوم آزادی منانےکا حق نہیں۔

واضح رہے کہ کل بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری رہنماؤں نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :