دنیا
Time 14 اگست ، 2017

بھارت: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب، پرچم کشائی

نئی دلی: پاکستان کا 70 واں یوم آزادی بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں جوش وخروش سے منایا گیا۔

نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی پُروقار تقریب ہوئی جس میں بھارت میں تعینات پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر سید حیدر شاہ نے پرچم کشائی کی جب کہ اس موقع پر انہوں نے صدر مملکت اور وزیراعظم کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔

یوم آزادی کی تقریب میں شریک اسکول کے بچوں نے تقاریر کیں، ملی نغمے گائے اور ٹیبلوز بھی پیش کیے۔ اس موقع پر اساتذہ اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر نے اسٹاف کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔

مزید خبریں :