پنجاب کے تعلیمی اداروں میں انرجی ڈرنکس کیخلاف آج سے کارروائی کا آغاز

پنجاب کے تعلیمی اداروں اور اس کے اطراف کولا اور انرجی ڈرنکس کی فروخت بند کرنے کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے انرجی ڈرنکس کے خلاف آپریشن شروع ہوگا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں انرجی ڈرنکس کی فروخت بند کرنے کی 14 اگست تک ڈیڈ لائن دی تھی اور مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد آج سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف انرجی ڈرنکس کی فروخت کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے مطابق ایجوکیشنل انرجی اور کولا ڈرنکس پر پابندی انسٹیٹیوشنل فوڈ سٹینڈرڈ ریگولیشنز 2017 کے تحت صوبے بھر کے تمام سرکاری، نجی تعلیمی اداروں، اکیڈمیز اور کوچنگ سینٹرز کی 100 میٹر کی حدود میں لگائی گئی ہے۔ 

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پابندی سائنٹیفک پینل کی سفارشات کی روشنی میں لگائی گئی ہے کیوں کہ کاربونیٹڈ کولا ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس میں موجود فاسفورک ایسڈ اور کیفین بچوں کی نشونما خصوصاً ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

نوالامین کے مطابق پابندی کے تحت متعین کردہ حدود میں کاربونیٹڈ انرجی ڈرنکس اور کولا ڈرنکس فروخت نہیں ہو سکیں گیں اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :