2 سالہ محنت سے تیار رنگا رنگ پھولوں سے بنا قالین

رنگا رنگ بگونیا پھولوں سے تیار قالین نے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ لیا۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں 1975 سے منفرد روایت چلی آرہی ہے جس کے تحت رنگا رنگ بگونیا پھولوں سے قالین تیار کیا جاتا ہے اور اس بار پھر 20 ویں مرتبہ ایک لاکھ پھولوں سے تیار کردہ اس قالین کو نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

بگونیا پھولوں سے تیار کردہ قالین برسلز کے گرینڈ پلیس اسکوائر پر عام عوام کے دیکھنے کے لیے رکھا گیا ہے۔ 

منفرد قالین خاص اقسام کے بگونیا پھولوں ،سبزیوں اور پھلوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے

اس قالین کو جاپانی طرز پر بنایا گیا ہے جس میں جاپان کی نشاندہی کرنے والی علامتیں نمایاں کی گئی ہیں۔

قالین ڈیزائن کرنے والے ایک ڈیزائنر  کا کہنا تھا کہ پھولوں کے قالین پر بنی علامتیں خوشحالی اور امن کے اظہار کی عکاسی کرتی ہیں۔

100 سے زائد لوگوں نے بگونیا پھولوں کے قالین کو تیار کرنے میں اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کیا۔

اس میں شریک ایک اور ڈیزائنر جون ایلٹرمین کی پوری فیملی پھلوں کا کاروبار کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پھولوں سے تیار ہونے والا یہ قالین اپنی تیار میں 2 سال لیتا ہے تب جاکر یہ بہترین طور پر ترتیب پاتا ہے۔

دلکش بگونیا پھولوں سے سجے اس قالین کی نمائش پیر کے دن کی گئی۔اس دلچسپ رنگا رنگ پھولوں سے بنے قالین کو دیکھنے کے لئے مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں پہنچ رہی ہے۔    

مزید خبریں :