دنیا
Time 15 اگست ، 2017

بھارت کو کئی ممالک کی جانب سے انٹیلی جنس سروس دیئے جانے کا انکشاف

نئی دلی: بھارت کو کئی ممالک کی جانب سے انٹیلی جنس سروس دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جو خود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیا۔

بھارت کے یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب میں نریندرمودی نے انکشاف کیا کہ دنیا کے کئی ممالک بھارت کو انٹیلی جنس میں مدد دے رہے ہیں اور ہم ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرلڑ رہے ہیں۔

نریندر مودی نے ایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا۔

بھارتی وزیراعظم نےکشمیری حریت پسندوں کو مذاکرات اور قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جوکچھ بھی ہوتا ہےاس میں بیان بازی بھی بہت ہوتی ہے لہٰذا کشمیر میں امن قائم کرنے سے ہی مسئلے کا حل ممکن ہے۔

مزید خبریں :