یوٹیوب نے صارفین کیلئے ویڈیو شیئرنگ مزید آسان بنا دی

یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لئے میسجنگ سروس پیش کی ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی پسندیدہ ویڈیوز یوٹیوب کے زریعے ہی دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

اینڈ رائڈ اور آئی او ایس صارفین کے لئے یوٹیوب موبائل ایپ میں 'شیئرڈ' کے نام سے ایک نئے ٹیب کا اضافہ کیا گیا ہے۔

شیئرڈ پر کلک کرنے سے ایک چیٹ ونڈو نمایاں ہوجائے گی جس کی مدد سے صارفین یوٹیوب ایپ استعمال کرنے والے دوستوں سے نہ صرف باتیں کرسکتے ہیں بلکہ ویڈیو بھی ان کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب چیٹ کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اسے استعمال کرتے ہوئے صارفین ویڈیوز شیئر کے ساتھ ساتھ 30 افراد پر مشتمل گروپ بھی بنا سکتے ہیں، یہی نہیں صارفین چیٹنگ، وڈیوز شیئر کے ساتھ ایموجیز اور تصاویر بھی ایک دوسرے کو بھیج سکتے ہیں۔

یوٹیوب ایک سال سے اس فیچر پر کام کر رہا تھا تاہم اسے صارفین کے لئے عام کردیا گیا ہے۔   


مزید خبریں :