پندرہ سو اور سو روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی

100 اور1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ملتان اور کراچی میں منعقد ہو گی۔

100 روپے کے اسٹوڈنٹ بانڈز کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 2 لاکھ ر وپے کے تین جب کہ تیسرے انعام میں ایک ہزار روپے کے 1199 انعامات ہیں۔

1500 روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10 لاکھ روپے کے 3 جب کہ تیسرے انعام میں 18500 روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

مزید خبریں :