ذیابیطس کے شکار لوگوں کے لیے مفید غذائیں

ماہرین صحت ذیابیطس یعنی شوگر کے مریضوں کو خاص طور پر غذا کا خیال رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ذیابیطس کے شکار لوگوں کو ایسی غذا لینی چاہیئ جو انہیں انسولین اور  دیگر پیچیدگیوں سے محفوظ رکھے۔

بھارتی اینڈوکرائینولوجسٹ کے ماہر ڈاکٹر سنجے کلرا کے مطابق ذیابیطس کے مریض کو ایسی غذا لینی چاہیے جس میں کاربوہائیڈریٹ اور کیلوریز کم ہوں لیکن وہ غذائیت سے بھرپور ہو۔

’’غذا کا درست تعین کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اپنی پسندیدہ چیزیں کھانا چھوڑ دی جائیں بلکہ کھانے کے نظام کو منظم کیا جائے‘‘۔

ماہرین چند ایسی غذائیں تجویز کرتے ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں کو ضرور استعمال کرنی چاہئیں۔

چقندر:

چقندر میں کاربوہائیڈریٹ کی کمی پائی جاتی ہے لیکن اس میں وٹامن، فائبر فائیٹو نیوٹرینٹ کی مقدار پائی جاتی ہے۔

چقندر سے لپوئک ایسیڈ بھی ملتا ہے جس کے باعث جسم میں زہریلے جراثیم ختم ہوجاتے ہیں۔

ٹماٹر:

ٹماٹر کا استعمال دل کے لیے مفید ہے یہ ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بچاتا ہے جن کا خدشہ ذیابیطس کے باٰعث ہوتا ہے۔

ٹماٹر میں وٹامن سی ، اے اور پوٹیشیم پایا جاتا ہے۔ٹماٹر میں کیلوریز کی کمی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے ۔

کریلے:

ماہرین کے مطابق روزانہ صبح ایک گلاس کریلے کا رس پینے سے شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔کریلے ذیابیطس کی شکایت کو ختم کرنے میں انتہائی مفید ہیں۔ کریلہ خون صاف کرتا ہے اور جسم کو جراثیم سے دور رکھتا ہے جب کہ ساتھ ہی کیلوریز بھی کم کرتا ہے ۔

جامن:

جامن وہ پھل ہے جو جگر، نظام ہاضمہ اور شوگر کے لیے بے حد موثر ہے ۔جامن کی بیج کا پاوڈربلڈ پریشر اور شوگرلیول کو متوازن کرتا ہے ۔جامن میں گلائسیمک انڈیکس کی کمی ہوتی ہے جس کی مدد سے شوگر کے مریض بار بار بھوک میں آسانی سے کھا سکتے ہیں۔

امرود:

امرود میں بھی جامن کی طرح گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے ۔امرود وافر مقدارمیں فائبر فراہم کرتا ہے جس کی مدد سے قبض کی شکایت دور ہوجاتی ہے جو کہ عمومی طور پر شوگر کے مریضوں کو ہوتی ہے۔

کچھ تحقیق کے مطابق امرود جسم کی شوگر کو جذب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور دوپہر کی خوراک کے لئی موثر ہے۔

ہلدی:

ہلدی بھی شوگر کے مریضوں کے لیے مؤثر ہے ۔ہلدی کو بلڈ پریشر کا لیول متوازن رکھنے کے لیے ایک طاقتور غذائی اجزاء مانا جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق ہلدی کا استعمال شوگر لیول کو متوازن رکھتا ہے اور جسم سے کیلوریز تیزی سے کم کرتا ہے۔   

مزید خبریں :