بھارت کا یوم آزادی، دبئی میں دنیاکا سب سے مہنگا کیک تیار

دبئی میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر دنیا کا سب سے مہنگا ترین کیک تیار کرلیا گیا ہے جس کی مالیت تقریبا 25لاکھ روپے ہے۔

دبئی کی معروف 'براڈ وے بیکری کے ماہر بیکرکا تیار کردہ یہ کیک عامر خان کی بلاک بسٹر فلم’ 'دنگل‘سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔

اس کی تیار ی میں ماہر بیکرز نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عامر خان اور فلم دنگل کا منظر کیک میں اس دلچسپ انداز سے تبدیل کیا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

اس مہنگے ترین کیک کو6بیکرز نے تقریبا 4ہفتوں میں تیار کیا جسے دیکھنے کے ساتھ مزے لے کر کھایا بھی جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس کیک کی تیاری میں شوگر فونڈنٹ،چاکلیٹ اسپنج،گناچے،بیلجین چاکلیٹ،کھانے والا سونااور میدہ کا استعمال کیا گیا ہے جسے تقریبا 240مہما نو ں کو سرو کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :