پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 44 ہزار 186 پوائنٹس پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 287 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 360 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 44 ہزار 260 کی سطح عبور کرگیا۔

ٹریڈنگ کے دوران کاروبار میں تغیر آتا رہا اور ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 287 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جب کہ 100 انڈیکس 44 ہزار 186 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 357 کمپنیوں کے 19 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے  اور آج کیے گئے شیئرز کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد رہی۔

مزید خبریں :