ولی بابر کیس میں موت کی سزا پانے والے فیصل عرف موٹا کی سزا کالعدم قرار

لاڑکانہ: سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ ولی بابر شہید قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم فیصل عرف موٹا کی سزا کے خلاف اپیل پر مزید سماعت 21 ستمبر کو کرے گا ۔

فیصل عرف موٹا کو انسداد دہشتگردی عدالت نے مفرور ہونے پر سزائے موت سنائی تھی جبکہ انہیں نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت نے فیصل موٹا کے خلاف کیس کی ازسرنو سماعت کا حکم بھی جاری کیا۔ فیصل موٹا نے ولی بابر قتل کیس میں دی گئی سزا کو چلینج کیا تھا۔

جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کو 13 جنوری 2011 کی رات دفتر سے گھر جاتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔

نوٹ: اس خبر میں اس سے قبل یہ رپورٹ ہوا تھا کہ ’سندھ ہائی کورٹ نے فیصل عرف موٹا کی سزا معطل کر دی ہے‘ جو کہ غلط تھا۔ اس غلطی کو درست کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :