کھیل
Time 16 اگست ، 2017

بھارتی فاسٹ بولر کی 4 سال بعد کرکٹ میں واپسی

اسپاٹ فکسنگ کے باعث تاحیات پابندی کا سامنے کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر سری سانتھ ایک مرتبہ پھر کرکٹ کی دنیا میں واپس آگئے۔

سری سانتھ نے بھارتی یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ نمائشی میچ میں شرکت کی اس موقع پر انہیں انتظامیہ کی جانب سے گلدستے بھی پیش کئے گئے۔

اس سے قبل کیرالہ کی ہائی کورٹ نے 7 اگست کو بی سی سی آئی کی جانب سے لگائی جانے والی تاحیات پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی تھی۔

خیال رہے کہ 2013 میں انڈین پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران سری سانتھ پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات لگے تھے جس کے بعد بی سی سی آئی کی ڈسلپنری کمیٹی نے 13 ستمبر کو ان پر تاحیات پابندی عائد کردی تھی۔

مزید خبریں :