کھیل
Time 16 اگست ، 2017

مردان میں کلب کرکٹر کا سر پر گیند لگنے سے انتقال، پی سی بی کا اظہار افسوس

مردان: کلب کرکٹر زبیر احمد کرکٹ میچ کے دوران خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں سر پر گیند لگنے سے انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق 18 سالہ زبیر کے سر پر پیر کے روز باؤنسر لگ گئی تھی۔ وہ مردان کے علاقے کتلانگ کے رہائشی تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زبیر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے سے ثابت ہوتا ہے کہ حفاظتی سامان پہننا کتنا ضروری ہے۔

پی سی بی نے کہا کہ کھیل کے دوران ہیلمٹ ضرور پہننا چاہیے۔

دوسری جانب سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

مزید خبریں :