پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رابطے بحال کراسکتا ہوں، خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رابطے بحال کرنے میں کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سیاست ممکنات کا کھیل ہے جس میں دروازے کبھی بند نہیں ہوتے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ دونوں جماعتوں کے قائدین میں رابطے کرا سکتے ہیں، نواز شریف نے کہا تو وہ ضرور کردار ادا کر یں گے ۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ آصف زرداری رابطہ بحال کرنے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔

ادھر پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری یا آصف زرداری کی نوازشریف سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول اس معاملے پر پالیسی سے آگاہ کرچکے ہیں، موجودہ حالات میں ن لیگ سے کسی قسم کا ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا۔

مزید خبریں :