بھارت میں آلودگی کے باعث کتے بھی نیلے ہونے لگے

بھارت کے شہر ممبئی میں سڑکوں پر آوارہ گردی کرتے نیلے کتے عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

ممبئی کے صنعتی علاقے تالوجا میں نیلے رنگ کے کتوں کو دیکھا گیا ہے جس کے بعد ایسے کتوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں تو ممبئی انیمل پروٹیکشن سیل بھی حرکت میں آیا اور کتوں کے نیلے رنگ کی وجوہات جاننے کی کوششیں شروع کردیں۔

چھان پٹخ کے بعد انیمل پروٹیکشن سیل نے نیلے رنگ کے کتوں کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں آلودگی کی وجہ سے کتوں کا رنگ نیلا ہورہا ہے۔

ممبئی انیمل پروٹیکس سیل کی ذمہ دار اراتی چوہان کے مطابق نیلے رنگ کے کتے تالوجا کے علاقے میں پائے گئے ہیں جہاں ہزاروں فارماسی ٹیکل کمپنیز، کھانے پینے اور انجینرنگ فیکٹریز ہیں۔

اراتی چوہان کے مطابق بیشتر فیکٹریاں صنعتی فضلا قریبی دریا میں ڈال دیتی ہیں اور خوراک کی تلاش میں بھٹکنے والے کتے آلودہ پانی میں جانے کے بعد نیلے ہورہے ہیں۔


 انہوں نے پولوشن بورڈ سے ممبئی انڈسٹریل علاقے میں بڑھتی آلودگی پر قابو پانے کنے لئےانڈسٹری کے خلاف نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی صرف نیلے کتے واضح ہوئے ہیں ممکن ہے کہ اس سے دوسرے جانور بھی متاثر ہوئے ہوں۔

دوسری جانب ضلعی علاقے ایم پی سی بی نیوی ممبئی کے آفیسر جایاونت ہجارے نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے 7 دن میں علاقے سے آلودگی اور کچرا صاف کرنے کا حکم جاری کردیا ہے اگر اس پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں :