طویل ویڈیوز بنانے والا نیکلس کیمرا متعارف

یوبی کوئیٹی لیب کی جانب سے 'فرنٹ رو' کیمرا متعارف کرادیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین بغیر ہاتھ استعمال کئے آسانی سے طویل ویڈیوز بنا کر فیس بک، انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر شیئر کرسکتے ہیں۔

فرنٹ رو کیمرا نیکلس کے طور پر گلے میں پہن لیا جاتا ہے۔ اس میں ٹچ اسکرین بھی دی گئی ہے جس کی مدد سے کیمرے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

فرنٹ رو کیمرے سے تمام یادگار مناظر کو قید کر کے بطور اسٹوری بھی اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔

فرنٹ رو کیمرا نیکلس کے اندر منفرد فیچرز موجود ہیں۔ صارفین لائیو ویڈیوز شیئر کرنے کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ بھی کرسکتے ہیں جسے وہ بعد میں اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

اس کے اندر اسٹوری موڈ بھی موجود ہے اور ٹائم لیپس بھی۔نیکلس فرنٹ رو کیمرا  بلو ٹوتھ اور وائی فائی کی مدد سے اسمارٹ فون سے بھی کنیکٹ ہوسکتا ہے۔

اس کی سامنے والی اسکرین کا کیمرا 8 میگا پگزلز ہے جبکہ پیچھے کا کیمرا 5 میگا پگزلز ہے۔ اس کی اسکرین کا سائز 2 انچ کے قریب ہے۔

 فرنٹ رو نیکلس کیمرا 2.4 انچ لمبا اور 2.8 انچ چوڑا ہے جب کہ اس کا وزن  1.94 اونس ہے۔

صارفین کی آسانی کے لئے اس کی ایل ای ڈی کے کنارے پر ایک چھوٹا سا بٹن اور لائٹ موجود ہے جو ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد روشن ہو جائے گا۔

نیکلس کیمرے کی بیٹری 2 دن تک چل سکتی ہے۔ فرنٹ رو نیکلس کیمرا 1 گھنٹہ 50 منٹ تک لائیو اسٹریمنگ بھی کرسکتا ہے جبکہ یہ مسلسل دو گھنٹے تک ویڈیو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

فرنٹ رو کیمرا دو مختلف رنگوں کالے اور گلابی رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔  

مزید خبریں :