پاکستان اسٹاک ایکسچینچ: ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار 136 پوائنٹس پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران آج منفی رجحان دیکھا گیا اور ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار 136 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے دوران منفی رجحان رہا اور ایک وقت پر 100 انڈیکس میں ساڑھے آٹھ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 43 ہزار500 پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 50 پوائنٹس کی کمی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار 136 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 358 مجموعی کمپینوں میں سے 298 کے سودوں میں کمی اور 50 کمپنیوں کے مثبت سودے دیکھے گئے۔

مزید خبریں :