پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 43 ہزار 78 پوائنٹس پر بند

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 57 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 78 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے اور آج بھی کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھی گئی۔ 

ٹریڈنگ کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تو انڈیکس 43 ہزار200 پوائنٹس سے بھی نیچے کی سطح پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری سیشن کے اختتام پر انڈیکس میں 396 پوائنٹس کی کمی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس 42 ہزار 739 پر بند ہوا۔

دوسرے کاروباری سیشن کے بعد مارکیٹ کی کچھ پوزیشن بہتر ہوئی تاہم مارکیٹ منفی میں ہی ٹریڈنگ کرتی رہی اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 57 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور انڈیکس 43 ہزار 78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

مزید خبریں :