کھیل
Time 18 اگست ، 2017

پی سی بی دوستانہ ڈائیلاگ کو ترجیح دے، شعیب اختر

قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے عمر اکمل اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے درمیان تنازعے کو ٹھنڈے دماغ سے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر، عمر اکمل اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے درمیان تنازع پر بول پڑے ہیں اور اس کے حل کے  لیےمشورے بھی دیئے ہیں۔

شعیب اختر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ امید ہے عمر اکمل مکی آرتھر تنازع ٹھنڈے دماغ سے حل کیا جائے گا اور پی سی بی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ٹیم کی طرح ہیں اور ہمیں متحد رہنا چاہے جب کہ عمر اکمل کو چاہیے کہ وہ فیلڈ میں بہترین رویہ اپنا کر ناقدین کو جواب دے اور پی سی بی بھی دوستانہ ڈائیلاگ کو ترجیح دے کیوں کہ دوستانہ ڈائیلاگ شوکاز نوٹس سے بہتر ہوتا ہے۔


واضح رہے کہ 2 روز قبل عمر اکمل نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا جسے ہیڈ کوچ نے مسترد کردیا تھا اور پی سی بی نے بھی بیسٹمین کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

مزید خبریں :