داخلی و خارجی سمیت تمام پالیسیاں پارلیمنٹ میں بننی چاہئیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد: عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ داخلی اور خارجی سمیت تمام پالیسیاں پارلیمنٹ میں بننی چاہئیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ پارلیمنٹ کو بالا دست کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام رہنما پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جو پارلیمان کو مضبوط کرناچاہتا ہےاس سے ملنے یا بات کرنے میں حرج نہیں، فیصلہ کرنا ہوگا جاسوسی کے اداروں کا پارلیمنٹ کےمعاملات میں عمل دخل نہ ہو۔