تحریک انصاف کی ’آپ کو کیوں نکالا‘ مہم کا آغاز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے سوال ’مجھے کیوں نکالا‘ کا جواب دینے کے لیے ’آپ کو کیوں نکالا‘ مہم کا آغاز کردیا۔

مہم کے تحت کراچی میں پمفلٹ تقسیم کیے جبکہ اس میں نکالے جانے کی دس وجوہات درج کی گئیں۔

ان وجوہات میں عہدے کا غلط استعمال، کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری شامل ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چوہدری نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کرپشن نہیں کی، عہدے کا غلط استعمال نہیں کیا، اسی لیے نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹے جرائم نہیں، انھی جرائم پر پہلے بھی نوازشریف کو نکالا گیا تھا۔

مزید خبریں :