دنیا
Time 19 اگست ، 2017

مصر میں ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ کی ويب سائٹ پر پابندی عائد

مصری حکومت نے ذرائع ابلاغ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی گروپ ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ کی ويب سائٹ پر اپنے ملک میں پابندی عائد کر دی ہے۔

قاہرہ حکومت کی طرف سے تاحال اس پيش رفت کی کوئی وجہ بيان نہیں کی گئی ہے، جبکہ فرانسيسی دارالحکومت پيرس سے آج جاری کردہ اس گروپ کے بيان میں مصری فيصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی وجہ بھی پوچھی گئی ہے۔

’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ کے مطابق مصر ميں اُس کی ويب سائٹ پر پیرسے پابندی عائد ہے۔ علاوہ ازیں مصر ميں کل 135 ويب سائٹس بند کر دی گئی ہیں۔

قاہرہ حکومت نے 24مئی سے متعدد خبری ويب سائٹس اور انتہا پسند مسلم پليٹ فارمز کو بند کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :