دنیا
Time 19 اگست ، 2017

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے چیف اسٹریٹجسٹ کو عہدے سے ہٹادیا

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیم کے ایک اور اہم رکن وائٹ ہاوس کے چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینن کو بھی عہدے سے برخاست کردیا۔

اس سے قبل بھی ٹرمپ ٹیم کے 15 سے زائد اہم ارکان وائٹ ہاؤس چھوڑچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیو بینن کو صدر ٹرمپ کے سفری پابندیوں کے فیصلے کا دفاع کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا جب کہ حالیہ دنوں میں شمالی کوریا سے متعلق ان کا یہ بیان کہ پیانگ ینگ کا فوجی حل ممکن نہیں کو بھی تنقید کا سامنا تھا۔

ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے ایک سال کے اندرہی اسٹیو بینن سمیت 15 سے زائد اہم شخصیات وائٹ ہاؤس سے فارغ کی جاچکی ہیں یا انہوں نے ازخود استعفی دے دیا ہے۔

اس سے قبل عہدے سے ہٹائے جانے والوں میں قابل ذکر نام ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جنرل جیمز کومے کا ہے جن پر ہلری کلنٹن کی ای میلز کا معاملہ درست طریقے سے ہنڈل نہ کرنے کاالزم تھا۔

عہدے سے فارغ کیے جانے والوں میں صرف تین ہفتے سیکیورٹی ایڈوائزررہنے والے مائیکل فلن کا نام بھی سرفہرست ہے جن پر روس سے رابطوں کے معاملے پرجھوٹ بولنے کا الزم لگایا گیا تھا۔

صدر ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف REINCE PRIEBUS بھی 6 ماہ ذمہ داریاں نبھانے کےبعد وائٹ ہاوس چھوڑ چکے ہیں۔ کمیونیکیشن ڈائریکٹر ANTHONY کو ایک انٹرویو دینے کی بنیاد پر عہدہ سنبھالنے کے صرف ایک ہفتے بعد ہی فارغ کردیا گیا تھا۔

پریس سیکریٹری SEAN SPICER تقرریوں کے معاملے پر ٹرمپ سے اختلافات کے بعد استعفی دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کمیونیکیشن ڈائریکٹر MIKE DUBKE، ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر MS MCFARLAND، ڈپٹی چیف آف اسٹاف KATIE WALSH ، نیشنل سیکیورٹی کونسل کی رکن اور سینئر ڈائریکٹر فور انٹیلیجنس EZRA COHEN WATNICK ،ڈپٹی چیف آف اسٹاف TERA DAHL ، مڈل ایسٹ ایڈوائزر DEREK HARVEY اورسینئر اسسٹنٹ پریس سیکریٹری MICHAEL C SHORT بھی وائٹ ہاوس چھوڑنے والوں میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :