صدرمملکت، آرمی چیف اور ایئرچیف مارشل کی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین میں شرکت

کراچی: آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین میں صدر مملکت ممنون حسین اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین کراچی کے گورا قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئر چیف مارشل سہیل امان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

صدر مملکت ممنون حسین نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی قبر پر پھول رکھے جب کہ آرمی چیف جنرل اور ایئرچیف مارشل نے بھی ان کی قبر پر پھول رکھے اور سلامی دی۔

اس کے علاوہ کورکمانڈر کراچی، گورنر و وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، میئر کراچی، پاکستان میں جرمن سفیر سمیت دیگر اعلیٰ سماجی و سیاسی شخصیات بھی آخری رسومات میں شریک رہے اور ان کی قبر پر پھول رکھے۔

مزید خبریں :