رشید گوڈیل کا عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ


کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن رشید گوڈیل نے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور این اے 252 کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ آئندہ 2018 کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ رشید گوڈیل نے فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور خاندانی دباؤ کے باعث کیا جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے بھی کراچی آکر کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

متحدہ رہنما 2 سال قبل کراچی میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھے جس کے بعد سے ہی اہلخانہ کے ہمراہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔

واضح رہے کہ 2 سال قبل کراچی کے علاقے بہادر آباد میں رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور جاں بحق اور وہ خود شدید زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :