دنیا
Time 20 اگست ، 2017

بھارتی عدالت نے ٹوائلٹ نہ ہونے پر خاتون کے حق میں فیصلہ سنا دیا

بھارتی ریاست راجستھان کی خاتون ٹوائلٹ نہ ہونے پر طلاق کے لئے عدالت پہنچ گئیں، عدالت نے بھی خاتون کے حق میں فیصلہ سنادیا۔

راجستھان کے ضلع بہل وارا کی خاتون نے سسرال میں ٹوائلٹ نہ ہونے پر فیملی کورٹ میں درخواست دی تھی۔

عدالت نے خاتون کی درخواست پر سماعت پر کے بعد خاتون کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ گھر میں ٹوائلٹ ہونا انتہائی ضروری ہے۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ لوگ تمباکو نوشی، شراب اور موبائل فون خریدنے پر رقم خرچ کرتے ہیں لیکن وہ اپنے اہلخانہ کی عزت محفوظ رکھنے کے لئے ٹوائلٹ نہیں بناتے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ دیہات میں خواتین کو رفع حاجت کے لئے سورج کے ڈھلنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے جو کہ خواتین کو اذیت دینے کے علاوہ ان کی توہین کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ 2011 میں شادی کر کے سسرال آنے والی خاتون نے دو سال قبل طلاق کیلیے درخواست دی تھی۔

مزید خبریں :