شہباز شریف نے راجن پور سے اغوا پولیس اہلکاروں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

وزیراعلیٰ پنجاب شہاز شریف نے راجن پور سے پولیس اہلکاروں کے اغواء سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے راجن پور میں اغواء ہونے والے پولیس اہکاروں کی بحفاظت بازیابی کی ہدایت کرتے ہوئے حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔ 

شہباز شریف نے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے اور تمام وسائل بروئے کار لانے کے بھی احکامات جاری کئے۔

خیال رہے کہ راجن پور کے علاقے روجھان میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرنے کے بعد 7 اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا۔

دوسری جانب ایس ایس پی راجن پور عتیق طاہر کے مطابق مغوی اہلکاروں میں لقمان، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید ، صفدر اور مزمل شامل ہیں۔

مزید خبریں :