چودھری نثار کی اختلاف رائے کا احترام ہونا چاہیے،رانا ثناء اللہ

وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کی اختلاف رائے کا احترام ہونا چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے چودھری نثار کی پریس کانفرنس کے رد عمل پر کہا  کہ پارٹی میں سب کی ایک رائے نہیں ہوتی اور لوگوں کی مختلف آرا ہوتی ہیں اسی لیے چودھری نثار کی اختلاف رائے کا احترام ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چودھری نثارنے آج پریس کانفرنس میں اپنی وزارت کی 4 سالہ کارکردگی کی بات کی ہے۔

اس سے قبل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی انتشار نہیں اور پارٹی پہلے سے زیادہ متحد ہے تاہم چوہدری نثار پریس کانفرنس کے دوران اپنے کردار کے بارے میں بات کریں گے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے ہوتے ہوئے وزارت داخلہ میں بہت کام ہوا ہے، انہوں نے پہلے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں مشاورتی عمل سے نکال دیا گیا تاہم وہ پھر بھی پارٹی کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں :