چوہدری نثار کچھ کہنا چاہتے ہیں لیکن کہہ نہیں پا رہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کنفیوژ ہیں کیونکہ وہ کافی عرصے سے کچھ کہنا چاہتے ہیں لیکن کچھ کہہ نہیں پا رہے۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی زیادہ سے زیادہ حلقے کی سیاست پر نظر ہوتی ہے اس لئے وہ کنفیوژن کا شکار ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ بہت جلد ڈان لیکس، باقر نجفی رپورٹ اور جے آئی ٹی کا والیم 10 مارکیٹ میں آجائے گا، اداروں میں سب سے زیادہ مقبول ڈان لیکس ہے اگر اس میں کچھ ہوتا تو عوام کے سامنے آجاتا۔

مزید خبریں :