پہلا ون ڈے :بھارت نے سری لنکا کو 9وکٹ سے شکست دے دی

بھارت نے پہلے ایک روزہ میچ میںسری لنکا کو 9وکٹوں سے شکست دے کر 5میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔

دمبولا کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم 43اعشاریہ 2اوورز میں 216رنز پر ڈھیر ہوگئی ،جواب میں بھارت نےشیکھروھون کی شاندار سنچری اورویرات کوہلی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پرہدف حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی طرف سے ڈیک ویلا نے 64،دنوشکا گوناتھیلاکا نے 35، مینڈس نے 36اور اینجلومیتھیوز 36 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

بھارت کے اشر پٹیل نے میچ میں 34رنز دے کر 3 جبکہ جادیو،چاہل اور بمرا نے بالترتیب 26،60،22 رنز دے کر 2،2 وکٹیںحاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 23کے اسکور پر گر گئی ،روہیت شرما 4رنز بناکر آئوٹ ہوئے ،اس کے بعد شیکھردھون نے کپتان ویرات کوہلی کےساتھ مل کر 197رنز کی شراکت قائم کی ۔

سری لنکا کے 216 رنز کے جواب میںبھارت نے ہدف 29ویں اوور میںہی حاصل کرلیا اور اسکور بورڈ پر 220رنز کا ہندسہ سجایا ، بھارتی اوپنر شیکھردھون نے 90گیندوں پر 132رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،اس دوران انہوں نے20چوکے اور 3چھکے لگائے۔

دوسرے اینڈ پر موجود بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 70گیندوں پر 82رنزبنائے،انہوں نے اننگ کے دوران 10چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا ۔

میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر شیکھردھون کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا ایک روزہ میچ 24 اگست کو کھیلا جائے گا ۔

مزید خبریں :