ہالی ووڈ اداکار جیری لوئس چل بسے

کنگ آف کامیڈی کے نام سے معروف ہالی ووڈ اداکار جیری لوئس 91 برس کی عمر میں چل بسے۔

جیری لوئس چارلی چپلن کے بعد دنیا بھر میں کامیڈی کنگ کے نام سے جانے جاتے تھے۔ انھوں نے سن 1950 کی دہائی میں فلم دی نٹی پروفیسر سے شہرت حاصل کی۔

جیری لیوئس 16 مارچ 1926 کو ریاست نیو جرسی میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمار ہالی ووڈ کے صف اول کے کامیڈی اداکاروں میں ہوتا تھا، انہیں برجستہ ڈائیلاگ ڈیلوری کے علاوہ باڈی لینگویج اور چہرے کے تاثرات کے ذریعے مزاح پیدا کرنے میں کمال حاصل تھا۔

ابتدا میں اداکار ڈین مارٹن کے ساتھ ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔ تاہم بعد میں بحثیت سولو اداکار انہوں نے بے شمار فلموں میں کام کیا اور کامیابیاں سمیٹیں۔

ان کی مشہور فلموں میں دی لیڈیز مین، دی بیل بوائے ، سی اسٹوج اور دی ایرنڈ بوائے شامل ہیں۔

مزید خبریں :