اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، 100 انڈیکس 925 پوائنٹس گر گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی رہی اور 100 انڈیکس 925 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42153 پر بند ہوا۔

آج کاروباری کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا۔ ایک موقع پر  ہنڈرڈ انڈیکس 43135 پر بھی پہنچا مگر اس کے بعد انڈیکس پھر نیچے آ گیا۔

ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموع طور پر کاروبار کا حجم 7 کروڑ 88 لاکھ 92 ہزار 505 رہا۔ 

اسی طرح اسلامک انڈیکس کے ایم آئی 30 میں بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور انڈیکس 2.52 فیصد یعنی  1824 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70693 پر بند ہوا۔


مزید خبریں :