دنیا
Time 21 اگست ، 2017

امریکی بحری بیڑا سمندر میں حادثے کا شکار، 10 فوجی لاپتہ

امریکی بحری بیڑے کے سنگاپور کی سمندری حدود میں آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے باعث 10 فوجی لاپتہ ہوگئے۔

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو ایس ایس جان میکن نامی بحری جہاز علی الصبح سنگاپور کے مشرقی سمندر میں ملائشیا کے فلیگ ٹینکر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 10 فوجی لاپتہ اور 5 زخمی ہوگئے۔

امریکی بحریہ کے مطابق سنگاپور کی نیوی پیٹرولنگ شپ اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے لاپتہ اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ 

زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں سنگاپور نیوی کے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے طبی امداد کے لئے روانہ کردیا گیا ہے جب کہ ایک زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے جسے وہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ 

امریکی بحریہ کے مطابق متاثرہ بحری بیڑے پر 23 آفیسرز، 291 سیلرز اور 24 شیف سوار تھے۔

خیال رہے کہ 2 ماہ کے دوران امریکی بحری بیڑے کے ساتھ پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

مزید خبریں :