ذی الحج کا چاند کل نظر آنے کے امکانات کم، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے ذی الحج کا چاند کل نظر آنے کے کم امکانات ظاہر کیے ہیں۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل چیرمین مفتی منیب کی سربراہی میں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل 22 اگست کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ چاند کی پیدائش 21 اگست کو رات ساڑھے 11 بجے ہوگی اور 22 اگست کے روز مغرب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 55 منٹ ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ چاند کی عمر کم ازکم 27 گھنٹے 57 منٹ ہوتو وہ دکھائی دے سکتا ہے، 22 اگست کو سورج غروب ہونے کے بعد چاند 34 منٹ افق پر رہے گا، چاند کی عمر،زاویہ اورافق پررہنے کا وقت چاند دکھائی دینے میں موافق نہیں۔

مزید خبریں :