کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلیں مسترد


لاہور ہائیکورٹ اپیلٹ ٹریبونل نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف تمام اپیلیں مسترد کردیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کےبعد قومی اسمبلی کی نشست کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 120 پر ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں۔

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے منظور کیے تھے جس کو پاکستان تحریک انصاف، عوامی تحریک اور پیپلزپارٹی نے اپیلٹ ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا تھا کہ کلثوم نواز نے اپنے کاغذات میں اثاثوں سمیت دیگر معلومات کو ظاہر نہیں کیا جب کہ ان کے اقامے کی تفصیلات بھی موجود نہیں ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ کلثوم نواز کی معلومات میں تضاد پایا جاتا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ اپیلٹ ٹریبونل نے آج کیس پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کے مختصر فیصلے میں تمام اپیلوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :