کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

آج کراچی کا موسم صبح سے گرم اور مرطوب تھا لیکن دوپہر کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں جنہوں نے کئی علاقوں میں جل تھل کردیا۔

شہر میں اچانک برکھا برسنے سے گرمی سے پریشان شہریوں کے چہرے کھِل گئے اور شہری گھروں سے باہر نکلے آئے۔

کراچی میں ایئرپورٹ، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر ہالٹ ، شاہراہ فیصل اور آئی آئی چندریگر سمیت صدر کے اطراف کے علاقوں میں ہلکی تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور معتدل بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے جن کی بحالی کا کام جاری ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کو بجلی کے تاروں، کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہنے کی ہدایات دی ہیں۔

مزید خبریں :