دنیا
Time 21 اگست ، 2017

امریکا میں 100 سال بعد پہلا مکمل سورج گرہن


سورج گرہن جیسے ہی شروع ہو گا آپ اوپر ویڈیو میں دیکھ سکیں گے۔

واشنگٹن: امریکا میں ایک صدی یعنی سو سال بعد پہلا مکمل سورج گرہن شروع ہونے کو ہے جسے دیکھنے کے لیے واشنگٹن کے ایئر اینڈ اسپیس میوزیم سمیت سیکڑوں مقامات پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں متبادل توانائی کے دور میں شمسی توانائی کے حوالے سے گرڈپاورز سے متعلق پہلے بڑے تجربے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

ناسا نے گرہن دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں میں مفت خصوصی عینکیں تقسیم کیں جب کہ اس کے لیے خصوصی لائیو اسٹریم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ریاست کنکٹی کٹ کے چھوٹے سے شہرہاپکن ویلز امریکا میں وہ مقام ہوگا جو اس سورج گرہن کا مرکز ہو گا۔

مزید خبریں :