کھیل
Time 23 اگست ، 2017

کاونٹی ٹی20 چیمپئن شپ میں شاہد آفریدی کی شاندار سنچری

انگلینڈ میں جاری کاونٹی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں شاہد آفریدی نے شاندار سنچری اسکور کی ہے۔

شاہد آفریدی نے ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈربی شائر کے خلاف پہلا کواٹر فائنل کھیل رہے تھے ۔وہ ٹیم کی جانب سے بحیثیت اوپنر کھیلنے آئے اور10 چوکوں، 7 چھکوں کی مدد سے 101 رنز اسکور کیے۔

شاہد آفریدی نے42 گیندوں پر سنچری مکمل کی جو اس فارمیٹ میں کسی پاکستانی کی جانب سے دوسری تیز ترین سنچری ہے۔

اس سے پہلے احمد شہزاد نے بی پی ایل میں 40 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی جبکہ بلال آصف نے قومی ٹی 20میں 43 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

مزید خبریں :