پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 927 پوائنٹس کے اضافے پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا اور ہنڈریڈ انڈیکس 927 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42971 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے مندی کر رجحان تھا اور 100 انڈیکس میں پوائنٹس کی مسلسل کمی دیکھی جارہی تھی۔

تاہم، آج مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی مثبت رجحان سے ہوا اور کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا۔

مارکیٹ کے پہلے سیشن میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 528 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 42 ہزار 500 کی سطح عبور کرگیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 927 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42910 کی سطح پر بند ہوا۔ 

مزید خبریں :