دنیا
Time 23 اگست ، 2017

افغان شہر لشکر گاہ میں خودکش دھماکا، 2 فوجیوں سمیت 5 ہلاک اور متعدد زخمی

کابل: افغانستان کے شہر لشکر گاہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں 2 فوجیوں سمیت 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش حملہ لشکر گاہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب کیا گیا جس میں ابتدائی طور پر 2 فوجیوں سمیت 5 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ حملے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا انتہائی زور دار تھا جب کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، دھماکے کے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان صوبائی گورنر نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔

مزید خبریں :