جاری کھاتوں کا خسارہ معیشت کیلئے بڑا چیلنج ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا ہےکہ جاری کھاتوں کا خسارہ معیشت کیلئے بڑا چیلنج ہے۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت میں خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا کہ روپے کی قدر کی کمی جاری کھاتوں کے لیے حل نہیں اور جاری کھاتوں کا خسارہ معیشت کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 4 فیصد کی سطح پر برقرار ہے جب کہ ملک میں ڈی انڈسٹری لائزیشن ہو رہی ہے، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، یہ ایسا ہی ہے کہ گھی اور مصالحے کے بغیر کھانے کی بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے لیے ایگزم بینک دسمبر سے کام شروع کردے گا۔

طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ زرعی قرض کا زیادہ حصہ چھوٹے کاشت کاروں کو دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ کے بجائے ہاوسنگ سیکٹر کو فروغ دیں گے۔

مزید خبریں :