دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں میں 3 بھارتی بھی شامل

ہالی وڈ اداکار مارک والبرگ— فائل فوٹو

دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 20 اداکاروں کی فہرست میں بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے تین اداکار بھی شامل ہیں۔ 

امریکی میگزین فوربز نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 20 اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق ہالی وڈ اداکار مارک والبرگ 68 ملین ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

فہرست میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان بھی شامل ہیں— فائل فوٹو

امریکی جریدے نے اداکاروں کی یکم جون 2016 سے یکم جون 2017 تک کی کمائی کے ریکارڈ سے یہ فہرست مرتب کی ہے۔

ہالی وڈ اداکار ڈین جانسن نے 65 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے، فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کے ون ڈیزل 54.5 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے، ایڈم سینڈلر 50.5 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے اور جیکی چن 49 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

سلمان خان— فائل فوٹو

دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں بالی وڈ سے شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں مگر عامر خان اس فہرست میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔

بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان پے در پے فلموں کی باکس آفس پر ناکامی کے باوجود اس فہرست میں 38 ملین ڈالرز کے  ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

اسی طرح سلمان خان 37 ملین ڈالر کے ساتھ نویں اور اکشے کمار 35.5 ملین ڈالر کے ساتھ 10 ویں پوزیشن پر بر اجمان ہیں۔

اکشے کمار، فائل فوٹو


مزید خبریں :