ناکامی کے ڈر سے کرن نے فلم کا بجٹ آدھا کردیا

فلمساز کرن جوہر، فوٹو:فائل

بھارتی فلمساز کرن جوہر نے باکس آفس پر ناکامی کے خوف سے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی سپر ہیروز فلم ’ڈریگن‘ کا بجٹ آدھا کردیا۔

حال ہی میں بھاری بجٹ سے بنائی گئی سلمان خان کی ’’ٹیوب لائٹ‘‘ اور کنگ شاہ رخ خان کی ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی ہیں۔

دونوں سپر اسٹارز کی فلموں کی ناکامی سے ڈسٹری بیوٹرز کو بھی نقصان اٹھانا پڑا۔ سلمان خان نے ناکامی کے ازالے کے طور پر ڈسٹری بیوٹرز کو 35 کروڑ ادا کیے۔

اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ناکامی کا خوف فلمسازوں پر بھی طاری ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے فلمساز کرن جوہر سپر ہیروز فلم ’’ڈریگن‘‘ بنا رہے ہیں جس میں پہلی بار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

کرن جوہر نے اس فلم کے لیے 120 کروڑ روپے کا بھاری بجٹ رکھا تھا لیکن اب کرن نے ہدایت کار ایان مکھرجی کو بجٹ آدھا کرنے یا فلم بند کرنے کا آپشن دیا جس پر ہدایت کار نے پہلے آپشن کی حامی بھرلی ہے۔

مزید خبریں :