کھیل
Time 23 اگست ، 2017

انگلش اسٹرائیکر ویان رونی نے انٹرنیشنل فٹ بال کو خیرباد کہہ دیا

شہرہ آفاق انگلش اسٹرائیکر ویان رونی نے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، رونی کو ملک کی طرف سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گولز کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

ویان رونی نے 119 میچز میں ملک کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 53 گول کئے۔ انگلش ٹیم کےمنیجر گیرتھ نے انہیں آئندہ ماہ مالٹا اور سلواکیہ کے خلاف میچز کیلئے پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے ٹیم میں واپسی کے امکانات ختم کر دیئے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی پر فخر ہے، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ انگلش منیجر نے مجھے دوبارہ ملک کی نمائندگی کے قابل سمجھا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دیناچاہئے۔

ریٹائرمنٹ میرے لئے بہت مشکل اور تکلیف دہ فیصلہ ہے تاہم میں نے ٹیم کے وسیع مفاد میں انتہائی قدم اٹھایا ہے، میری ہمدردیاں ٹیم کے ساتھ رہیں گی۔

مزید خبریں :