اب سندھ کے حالات کی بہتری کیلئے محنت کرنا ہوگی، عمران خان

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ اب سندھ کے حالات کی بہتری کیلئے محنت کرنا ہوگی۔

سکھر جلسے سے متعلق ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ کل 25 اگست کو سکھر میں آپ کا منتظر رہوں گا، سندھ کے عوام کو کل سکھر آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ کے گھمبیر مسائل سے ہم بخوبی واقف ہیں، اب سندھ کے حالات میں بہتری کے لیے محنت کرنا ہوگی، 25 اگست کولائحہ عمل طے کریں گے کہ صوبے کے حالات میں بہتری کیسے ممکن ہے۔

چیرمین تحریک انصاف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے انتہائی محنت سے’’پاناماکیس‘‘ کی پیروی کی۔

مزید خبریں :