مالی سال 17-2016 میں یوٹیلٹی اسٹورز پر 59 ارب روپے کی سیل ہوئی

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق مالی سال 17-2016 میں مجموعی سیل 59 ارب روپے رہی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام کے مطابق مالی سال 16-2015 میں اسٹورز پر مجبوعی فروخت 52 ارب روپے رہی اور رمضان 2016 میں یوٹیلٹی اسٹورز پر مجموعی فروخت 14 ارب 96 کروڑ روپے رہی۔

حکام نے بتایا کہ مالی سال 17-2016 میں مجموعی سیل 59 ارب روپے رہی جب کہ رمضان 2017 میں یوٹیلٹی اسٹورز پر مجموعی فروخت 16 ارب 75 کروڑ روپے رہی۔

مزید خبریں :