ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی: ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

گزشتہ دنوں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی کمی سامنے آئی تھی جس کے بعد ذخائر 19 ارب 94 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے۔

تاہم اب ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے جو 10 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ہے۔

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر اس اضافے کے ساتھ 20 ارب 4 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر 6 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 37 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

جب کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 99 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 67 کروڑ ڈالر ہیں۔